'اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا'

فوٹو: فائل

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی کے حوالے سے وضاحت کر دی۔

حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کے انٹرویو کی کلپ وائرل ہو رہی تھی جس میں وہ کہتی ہیں کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ شادی میں بھلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اتنی وائرل ہو گئی کہ ہر کوئی اداکارہ مہوش حیات کی شادی کے چرچے کرنے لگا۔

اب مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کی وضاحت کر دی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وضاحتی ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 'میں شادی کے لیے جس کا بھی انتخاب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہو جائے گا'۔

انہوں نے کہا کہ  'میچ میکنگ نہ کریں اور 2 سال پرانے انٹرویو میں مطلب سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں'۔

مہوش حیات نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مزید لکھا کہ 'اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کی سوا'۔

مزید خبریں :