کھیل
Time 01 دسمبر ، 2020

اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہوسکتا ہے، وسیم خان

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کاکہنا ہےکہ اگلے سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) منتقل ہوسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں وسیم خان کاکہنا تھاکہ کورونا وائرس کی وجہ سےغیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی باقی ہے، واضح تصویر اپریل تک آئے گی۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا کوورنا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنےکی پوزیشن میں ہوگا؟

وسیم خان کاکہنا تھاکہ چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ویزوں کے اجراء کے لیے تحریری یقین دہانی کا لکھا ہے ، پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظارکررہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو  پی سی بی کاکہنا تھا کہ اگلا ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں ہوگا، جب کہ 2022 کے ایشیاکپ کےلیے پاکستان میزبان ہوگا۔

 پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انہوں نےکہاکہ سرحدی تناؤ کی وجہ سے بھارت سے سیریز اب بھی ایک دور کی حقیقت ہے۔

مزید خبریں :