کھیل
Time 01 دسمبر ، 2020

مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم، اب عہدہ کس کو ملےگا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی بطور چیف سلیکٹر مدت ملازمت ختم ہوگئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے مصباح الحق کی مدت ملازت 30 نومبر کو ختم ہو گئی اور اب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایک عہدے یعنی ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کوچز پر مشتمل قومی سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کر دی گئی  ہے اور آئندہ کیلئے پی سی بی نے پرانے طرز پر نئی سلیکشن کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی چیف سلیکٹر اور تین ممبران پر مشتمل ہوگی جبکہ نئے چیف سلیکٹر کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جس کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم مضبوط امیدوار ہیں، البتہ نئی سلیکشن کمیٹی ٹیم کے انتخاب میں صوبائی کوچزکی رائے ضرور لے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ نیوزی لینڈ پر موجود ہے اور ہیڈکوچ مصباح الحق بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مزید خبریں :