کاروبار
Time 02 دسمبر ، 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ

10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 993 روپے ہوگی— فوٹو:فائل 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے کے بعد 94 ہزار 993 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

 عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 30 ڈالر اضافے سے 1831 ڈالر فی اونس پر آگئی۔