پاکستان
Time 02 دسمبر ، 2020

والدہ کے انتقال کے بعد نواز شریف کا پہلا پیغام

والدہ محترمہ کے انتقال پر اندرون اور بیرون ملک سے لاتعداد تعزیتی پیغامات وصول ہوئے ، پیغامات بھیجنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں، نواز شریف— فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ والدہ محترمہ کے انتقال پر اندرون اور بیرون ملک سے لاتعداد تعزیتی پیغامات وصول ہوئے ، پیغامات بھیجنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

 سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اندرون اوربیرون ملک سے تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں نے ان کے غم میں شرکت کی اور والدہ کی مغفرت کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ ان پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا سایہ قائم رکھے اور دنیا سے رخصت ہونے والے ان کے  پیاروں کی مغفرت فرمائے۔

نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا۔

بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن کی مرکزی مسجد میں بھی ادا کی گئی تھی، کورونا ایس او پیز کے تحت نماز جنازہ میں 30 افراد کے شریک ہونے کی اجازت تھی، لندن میں بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں نوازشریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، ان کے بیٹے علی ڈار اور قریبی عزیز شریک ہوئے تھے۔

جس کے بعد 28 نومبر کو انہیں جاتی عمرہ میں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں :