دنیا
Time 02 دسمبر ، 2020

منظم جرائم پیشہ گروہ کووڈ 19 ویکسین کو ہدف بنا سکتے ہیں، انٹرپول کا انتباہ

انٹرپول نے متنبہ کیا ہے کہ منظم جرائم پیشہ گروہ کووڈ 19 کی ویکسین کو ہدف بنا سکتے ہیں تا کہ جعلی ویکسین فروخت کر سکیں۔

انٹرپول نے دنیا بھر میں اپنے 194 رکن ملکوں کو گلوبل الرٹ جاری کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ کووڈ 19 ویکسین پر نظر رکھنے والے جرائم پیشہ گروہوں سے ہوشیار رہیں جو اس ویکسین کو آن لائن بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔

انٹرپول کے مطابق جرائم پیشہ گروہ کورونا ویکسین کی سپلائی کے نظام میں مداخلت کر سکتے ہیں اور عوام کو جعلی ویب سائٹ اور جعلی ادویات کے ذریعے دھوکا دے سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :