پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2020

پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں: وزیر خوراک

فائل فوٹو: علیم خان

لاہور: وزیر خوراک پنجاب علیم خان کا کہنا ہے کہ  پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں۔

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر میں گندم اور آٹے کی موجودگی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں اور وافر اسٹاک موجود ہے، فلور ملز کی ضرورت کے مطابق گندم کی روزانہ فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ قیمتوں پر 20 اور 10کلو آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں، محکمہ خوراک صوبے کے لیے مارچ اپریل تک گندم کے ذخائر یقینی بنائے، اٹک، بھکراور کشمور سے گندم کی دوسرے صوبوں کو ترسیل کی مانیٹرنگ کریں۔

وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ درآمدی گندم کی فلور ملز کو ترسیل اور موجودہ صورتحال تسلی بخش ہے۔

مزید خبریں :