پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2020

کیا مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے؟ نیا سروے جاری

44 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کا امکان موجود ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے جاری کردہ نئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے؟ تو اس کے جواب میں 44 فیصد افراد کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تقسیم ہو سکتی ہے جب کہ 32 فیصد افراد نے کہا کہ یہ ناممکن ہے۔


پلس کنسلٹنٹ کے اس سروے میں 2011 افراد سے رائے لی گئی اور اس میں سطح اعتماد 95 فیصد جب کہ غلطی کی گنجائش 2 اعشایہ 06 فیصد ہو سکتی ہے۔

اسی سروے میں لوگوں سے یہ بھی پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھارتی مؤقف ہے یا سیاسی بیان؟

اس پر سروے میں شامل افراد میں سے51 فیصد کہنا تھا کہ نواز شریف کی تنقید بھارتی مؤقف ہے جب کہ 23 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی بیان ہے۔

مزید خبریں :