دنیا
Time 03 دسمبر ، 2020

ٹرمپ سے مارشل لاء لگانے اور فوج کی نگرانی میں پھر انتخابات کروانے کا مطالبہ

امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے دائیں بازو کے گروپ کی پریس ریلیز کو ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں آئین معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے صدر ٹرمپ سے آئین معطل کر کے مارشل لاء لگانے اور فوج سے دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

مائیکل فلن نے دائیں بازو کے گروپ کی پریس ریلیز کو ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں گروپ نے امریکی صدر سے ملک کا آئین عارضی طور پر معطل کر کے فوج بلانے اور فوج کی نگرانی میں صدارتی انتخاب کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ اور بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خطرہ بیان کیا ہے۔

مائیکل فلن نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی خدا کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی۔

خیال رہے کہ امریکا کے 2016 کے صدارتی انتخاب میں روس سے رابطوں میں ملوث سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے گذشتہ ہفتے امریکی صدر سے خصوصی معافی حاصل کی ہے۔

مزید خبریں :