پاکستان
Time 04 دسمبر ، 2020

محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائن کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائن کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کراچی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے شرکت کی۔

اجلاس میں انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، جی اوسی کراچی میجر جنرل عقیل و دیگرمتعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائن کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

اس دوران اسد عمر نے کہا کہ تجاوزات سندھ حکومت کو ہٹانی ہیں، وفاقی حکومت مکمل سپورٹ کرے گی، این ڈی ایم اے کو 700 ارب روپے کےلیے مجاز بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ گجرنالے اور اورنگی نالے کی اسٹڈی اور ڈیزائن 15 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نالوں سے تجاوزات ہٹانے سے متاثرین کو متبادل رہائش کےلیے حکومت مدد کرے گی جبکہ کے فور منصوبے کو آگے بڑھانے کےلیے وفاقی حکومت واپڈا سے بھی مدد لے گی۔

اس دوران وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی سے متعلق خاص مہم شروع کی جارہی ہے، آئی سی آئی برج اور ملیرایکسپریس وے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کررہے ہیں جبکہ تمام اہم نالوں کا سروے کرارہے ہیں۔

مزید خبریں :