دنیا
Time 07 دسمبر ، 2020

بھارت میں پراسرار بیماری کے باعث ایک شخص ہلاک، سیکڑوں افراد اسپتال میں داخل

فوٹو: پی ٹی آئی انڈیا

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ سیکڑوں افراد اسپتال میں داخل ہو گئے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریضوں کو متلی اور غشی کے دورے پڑنے کے ساتھ بے ہوشی کی شکایات بھی تھیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش کے گاؤں الورو میں پھیلنے والی پراسرار بیماری کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پراسرار بیماری کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 227 کو اسپتال منتقل کیا گیا جس میں سے 70 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے، 157 ابھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

یہ پراسرار بیماری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت عالمی وبا کا مقابلہ کر رہا ہے جہاں دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کورونا سے متاثرہ بڑی ریاستوں میں شامل ہے جہاں 8 لاکھ کے زائد افراد وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :