کاروبار
Time 10 دسمبر ، 2020

25 ہزار روپے کے نئے پرائز بانڈ کی فروخت پر فوری پابندی عائد

حکومت نے 25 ہزار روپے کے نئے پرائزبانڈ کی فروخت پرفوری طور پر پابندی عائد کردی۔

31 مئی 2021 سے 25 ہزار کے پرائز بانڈز ناقابل استعمال ہوں گے۔  فنانس ڈویژن کے مطابق اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5 بینکوں کی 16 برانچز سے یہ بانڈز تبدیل کروائےجاسکتےہیں۔

بانڈز کو قومی بچت سے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرایاجاسکتاہے۔