کاروبار
Time 11 دسمبر ، 2020

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا، سونے کی قیمت میں استحکام

ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز کی قیمت برقرار رہی— فوٹو:فائل

ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضاافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہوا  اور کاروبارکے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 160.13 روپے کا رہا۔ 

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160.50روپے برقرار رہی۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں ہوئی اور گزشتہ روز کی قیمت برقرار رہی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ روز کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 450 روپے پر برقرار ہے۔

10 گرام سونے کی قدر بھی 94 ہزار 693 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں بھی قیمتیں برقرار رہیں اور بغیر کسی اضافے اور کمی کے سونے کی قیمت 1837 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :