دنیا
Time 16 دسمبر ، 2020

کورونا: دنیا بھر میں اموات کی تعداد 16 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ اب تک کل 7 کروڑ 38 لاکھ سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 2700 اموات ہوئیں اور ایک لاکھ 90 ہزار مریض سامنے آئے جس سے اموات کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ کل کیسز ایک کروڑ 71 لاکھ سے بھی زیادہ ہیں۔

اس کے علاوہ اٹلی میں مزید 850، فرانس 425 اور برطانیہ میں مزید 500 سے زیادہ افراد وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

کیسز بڑھنے پر پیرس میں رات کا کرفیو لگادیا گیا اور انگلینڈ کے کئی علاقوں میں کل سے سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں جب کہ حکومت پر کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنے کے لیے دباؤ بڑھ گیا۔

دوسری جانب ویلز، اسکاٹ لینڈ، ڈنمارک اور آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ اقسام سامنے آگئی ہیں اور اس کے کورونا کی نسبت تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

مزید خبریں :