ینگ لیڈر ایوارڈ 2020 پاکستانی خلائی سائنسدان ڈاکٹر یار جان کے نام رہا


فائل:فوٹو

بلوچستان کے پسماندہ ضلع کیچ کے دور دراز گاؤں بلیدہ سے تعلق رکھنے والے خلائی سائنسدان ڈاکٹر یار جان عبد الصمد نے ینگ لیڈر ایوارڈ 2020 اپنے نام کرلیا۔

ڈاکٹر یارجان عبد الصمد  کیمبرج یونیورسٹی میں کام کرنے والے پہلے پاکستانی خلائی سائنسدان ہیں جنہیں ینگ پروفیشنلز سوسائٹی یوکے کی جانب سے ینگ لیڈرز ایوارڈ 2020 سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر یارجان کو یہ اعزاز  خلائی سائنسی میدان میں غیر معمولی تحقیقی خدمات سرانجام دینے پردیاگیا۔

ینگ پروفیشنلز سوسائٹی کی جانب سے رواں سال اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات اور کارنامے سرانجام دینے والے پیشہ ور افراد کی خدمات کو تسلیم کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عبد الصمد کیمبرج یونیورسٹی میں گریفین سینٹر میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیچنگ فیلو ہیں، وہ الیکٹیکل انجینئرنگ ڈویژن میں نانومٹیریل اوراسپیکٹرو اسکوپی گروپ میں بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر یارجان اس وقت اسپیس ایپلیکیشن کے لیے استعمال کی جانے والی لوپ ہیٹ پائپس کٹ تحقیقی منصبے پر کام کررہے ہیں جب کہ وہ نومبر 2017 میں یورپ کی خلائی ایجنسی کی زیرو گریویٹی فلائٹ مہم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :