پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2020

سندھ میں سب سے پہلے کن لوگوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی؟

سندھ نےکورونا ویکسین کےسلسلےمیں انتظامی لائحہ عمل تیارکرلیا۔

پہلے مرحلےمیں طبی عملے کو ویکسین دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں 60 سال کے افراد کو ویکسین دی جائےگی، تیسرے مرحلے میں مختلف امراض میں مبتلا افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

چوتھے اورآخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائےگی۔ ترجمان محکمہ صحت  سندھ نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کر لیا جس کے لیے تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔

اے ڈی سی ون ہر ضلعہ میں ہیلتھ افسران کے ساتھ مل کر ویکسین انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ تمام اسپتالوں میں ویکسین کے لیے علیحدہ جگہ اور طبی سہولت مختص کی جائیں گی۔

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جاۓ گا۔

دوسرے مرحلے میں 60 سال تک کی عمر کے افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین دی جاۓ گی پھر مختلف امراض میں مبتلا افراد کی ویکسینیشن کو تیسرے مرحلے میں مکمل کیا جاۓ گا، چوتھے اور آخری مرحلے میں عام افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

مزید خبریں :