پاکستان
Time 19 دسمبر ، 2020

بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ: بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں 16 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،  متاثرہ بچے کے والدین اپنے بچے کوانسداد پولیو کے قطرے نہیں پلاتے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد25 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :