کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کیلیے انسٹاگرام کا اقدام

فوٹو/ٹوئٹر

معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی زیرِ ملکیت کمپنی انسٹاگرام نے کورونا وائرس سے متعلق 2 نئے فیچر ایپ میں شامل کیے ہیں۔

دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرس سے متعلق غلط معلومات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کے لیے متعدد ایپس سر گرم ہیں اور اب انسٹاگرام نے کورونا سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کے لیے 2 نئے فیچر ایپ میں شامل کیے ہیں۔

نئے فیچر کے تحت اب انسٹاگرام صارفین کی نیوز فیڈ پر اوپر ایک نوٹیفکیشن موجود ہو گا جس پر کلک کرتے ہی صارفین کو کورونا وائرس سے متعلق تمام تر تصدیق شدہ معلومات ملے گی۔

علاوہ ازیں انسٹاگرام میں شامل کیے جانے والے دوسرے فیچر کے تحت ایپ میں موجود کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے والے تمام تر ہیش ٹیگز ہٹا دیے گئے ہیں۔

اب اگر صارف انسٹاگرام کے سرچ بار پر ویکسین لکھیں گے تو وہ انہیں براہ راست تصدیق شدہ معلومات ہی فراہم کی جائے گی۔  

مزید خبریں :