رچا چڈھا اور علی فضل کی شادی میں کیا چیز رکاوٹ بنی؟

دونوں اداکاروں کی جوڑی کی رواں سال اپریل میں شادی طے تھی لیکن کورونا کے باعث شادی نہیں ہوسکی— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ رچا چڈھا اور اداکار علی فضل نے کورونا ویکسین نہ آنے تک شادی ملتوی کردی۔

رچا چڈھا کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہچان رکھتی ہیں جبکہ علی فضل بھی مرزا پور سیریز سے نام کما چکے ہیں۔

دونوں کے درمیان طویل عرصے سے گہری دوستی ہے اور اسی وجہ سے شادی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں تاہم اب خود ادکارہ نے بھی شادی سے متعلق بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں رچا نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں شادی طے تھی لیکن کورونا کے باعث شادی نہیں ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک کورونا ویکسن نہیں آجاتی تب تک شادی نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :