دنیا
Time 19 دسمبر ، 2020

بابا رام دیو لندن میں کورونا سے بچاؤ کی جعلی دوا فروخت کرنے میں مصروف

برطانیہ میں کورونا سے بچاؤ کی نقلی بھارتی دواؤں کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کےاسٹورزپرکورونا کےخلاف مدافعتی نظام مضبوط کرنےکےنام پرجعلی دوا (کرونِل) بیچی جا رہی ہے۔

دوا میں کورونا سے بچاؤ کا دعویٰ برطانوی اشتہاری قوانین کے خلاف ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لندن کے ان علاقوں، جہاں ایشیائی ممالک کے شہریوں کی تعداد زیادہ ہے، میڈیکل اسٹورز میں بھارت کی آیورویدک دوائی  کو یہ کہہ کر فروخت کیا جارہا ہے کہ یہ کورونا کیخلاف مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دوائی کورونا وائرس سے بچانے میں بالکل بھی معاون نہیں— فوٹو: بی بی سی

جبکہ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دوائی کورونا وائرس سے بچانے میں بالکل بھی معاون نہیں۔

یہ دوا بھارتی یوگا گورو بابا رام دیو کی آیورویدک دوائیں بنانے والی کمپنی پتانجلی آیوروید کی  جانب سے تیار کی گئی ہے۔

مزید خبریں :