'ہلدی' کی رسم سے گوہر خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز

فوٹو: انسٹاگرام/گوہر خان 

بھارت کے معروف ریئلٹی شو 'بگ باس 7' کی ٹرافی اپنے نام کرنے والی گوہر خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

گزشتہ روز اداکارہ گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار  کی شادی کی تقریبات کا آغاز 'چکسا' کی رسم (یعنی ہلدی کی رسم) سے ہوا۔

ہلدی کی رسم کے موقع پر گوہر خان نے پیلے رنگ کا خوبصورت لہنگا اور چولی پہن رکھی تھی جب کہ زید دربار نے بھی پیلے رنگ کا چکن کاری کرتہ پہنا ہوا تھا۔  

فوٹو: انسٹاگرام/گوہر خان 
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سول میڈیا

اداکارہ گوہر خان اور زید دربار کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کی گئیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گوہر خان کی ساتھی اداکاراؤں اور اداکار کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گوہر خان اور زید دربار رواں ماہ 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

مزید خبریں :