پاکستان
Time 23 دسمبر ، 2020

حکومت چین سمیت مختلف ویکسین ساز کمپنیوں سےرابطےمیں ہے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے حکومت پاکستان چین سمیت مختلف ویکسین ساز کمپنیوں سےرابطےمیں ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ تیسرےمرحلےکی ٹرائل کے ڈیٹاسمیت تمام پیش رفت کاجائزہ لیاجارہاہے جس کے بعد ویسکین پاکستان منگوائی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے اور2100 سے زائد نئے کیسزبھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35621 ٹیسٹ کیے گئے جن 2142 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.7 فیصد رہی۔

مزید خبریں :