ساگر کہانی: جامعہ کراچی میں رول بیچنے والا انتھک محنت سے ماسٹرز ڈگری ہولڈر بن گیا

اب ساگر ماسٹرز کرچکا ہے، دیکھیے ’کہانی ساگر کی‘ اور جانیے کہ اس نے کس طرح یہ سفر طے کیا۔

یہ کہانی ہے شاہجہاں خان عرف ساگر کی جس کا تعلق آبائی طور پر جنوبی وزیرستان سے ہے۔ وہ کم عمری میں ہی خاندان کے ہمراہ کراچی منتقل ہوگیا تھا۔ اسے بچپن ہی سے حصول علم کا شوق تھا تاہم جب وہ چھٹی جماعت میں پہنچا تو گھر کے مالی حالات خراب ہوگئے اور اسے تعلیم ادھوری چھوڑ کر مزدوری کیلئے باہر نکلنا پڑا۔

کام ڈھونڈتے ڈھونڈتے ساگر جامعہ کراچی پہنچ گیا جہاں ایک کینٹین میں اسے پلیٹیں اٹھانے اور دھونے کا کام مل گیا۔ ساگر نے ہمت نہیں ہاری اور مزدوری کے ساتھ ساتھ تعلیمی سفر بھی جاری رکھا۔

اب ساگر ماسٹرز کرچکا ہے، دیکھیے ’کہانی ساگر کی‘ اور جانیے کہ اس نے کس طرح یہ سفر طے کیا۔


رپورٹنگ :   خالد حسین، فاروق عبداللہ

ویڈیو  ایڈیٹنگ:    اعجاز احمد