عالیہ بھٹ نے کس طرح ایک چائلڈ ایکٹریس کی مدد کرکے اسے شرمندگی سے بچایا ؟

عالیہ بھٹ نہایت ہی پیاری ، مہذب اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے والی اداکارہ ہے، سیماپاہوا،فوٹو: فائل

بالی وڈ کی سینیئر ادکارہ سیما پاہوا نے خوبرو اداکارہ اور ہیروئین عالیہ بھٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

ایک انٹرویو کے دوران سیماپاہوا کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ نہایت ہی پیاری ، مہذب اور پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے والی اداکارہ ہے اور ساتھ ہی نرم دل بھی ہے۔

سیماپاہوا نےعالیہ کی نئی فلم  'گنگو بائی کاٹھیاواڑی'  کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا ایک واقعہ بتیا کہ کس طرح عالیہ نے ایک چائلڈ اداکارہ کی مدد کرتے ہوئے اس کو شرمندگی سے بچایا۔

انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت فلم کی شوٹنگ کے دوران جب ایک منظر بیڈ پر فلمایا جانا تھا تو  بچی اچانک سوگئی اور جب اس کے مکالمے بولنے کی باری آئی تو عالیہ نے اسے تھوڑا ساہلادیا اور بچی نے اپنا ڈائیلاگ بول دیا اسی طرح پوررے سین کے دوران عالیہ بچی کو اسی طرح ہلاتی رہی اور مکمل سین ریکارڈ ہوگیا۔

اداکارہ کاکہنا تھا کہ عالیہ نے جس طرح ایک بچی کو ڈائریکٹر کی ڈانٹ کھانے اور شرمندگی سے بچایا وہ نہایت ہی قابل تعریف ہے۔

خیال رہے کہ 'گنگو بائی کاٹھیاواڑی' فلم کی کہانی ایک حقیقی کردار سے ماخوذ ہے اور یہ ممبئی کے ایک کوٹھے کی ایک  مالکن کے گرد گھومتی ہے۔

مزید خبریں :