پاکستان
Time 24 دسمبر ، 2020

اداکارہ مشال خان کی درخواست پر ریچھ رانو کو نئے پنجرے میں منتقل کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو نئے پنجرے میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔

ریچھ رانو کو قدرتی ماحول کی فراہمی کی درخواست اداکارہ مشال خان نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے۔

درخواست کی سماعت کے دوران ماہرین کی جانب سے رپورٹ بھی پیش کی گئی، سماعت کے بعد عدالت نے ریچھ رانو کو قدرتی ماحول کی فراہمی کا حکم دیا، عدالت نے اپنے حکم میں دیگر تمام جانوروں کوبھی قدرتی ماحول فراہم کرنے کا حکم دیا۔

ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریچھ رانو کے لیے پنجرہ 2100 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہونا چاہیے، پنجرے کے تینوں اطراف میں کوئی پنجرہ نہیں ہونا چاہیے، پنجرے کے باہر دو اطراف بڑے بڑے درخت بھی لگائے جائیں، درختوں کے سائے سے رانو کو قدرتی ماحول فراہم ہوگا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رانو کا پنجرہ بھی مکمل طور پر نیا بنایا جائے، پانی اور بجلی کا مکمل بندوبست بھی ہونا چاہیے، عدالت نے کے ایم سی اور زو اتھارٹی کو ماہرین کی سفارشات پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :