ثناء جاوید شوہر کی کون سی چیز چراتی ہیں؟

فائل فوٹو

رواں برس گلوکار عمیر جسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کی چیز چرانے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

ثناء جاوید نے گزشتہ روز فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی کا کپ ہاتھ میں تھامے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ ان کی کافی چرالیتی ہوں‘۔

جیو ڈرامہ سیریل ’ خانی‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ ثنا جاوید زیر نظر تصویر میں مغربی طرز کا لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جسوال سے رواں برس اکتوبر میں شادی کی تھی۔

مزید خبریں :