کاروبار
Time 31 دسمبر ، 2020

2020 میں سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک سال میں سونے کی فی تولہ قیمت 25600 روپے یعنی 29 فیصد بڑھی ہے— فوٹو: فائل

ایک سال کے دوران سونے کی قدر میں فی تولہ 25600 روپے کا اضافہ ہوا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ایک سال میں سونے کی فی تولہ قیمت 25600 روپے یعنی 29 فیصد بڑھی ہے۔

ایک سال میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 21947 روپے اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قیمت ایک سال میں 372 ڈالر بڑھی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 24 فیصد بڑھی ہے۔

سال کے آخری روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے بڑھی ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 301 روپے اضافے سے 97737 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر بڑھ کر 1894 ڈالر فی اونس ہے۔