کاروبار
Time 02 جنوری ، 2021

پاکستان کے تمام پڑوسی ملکوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کیا ہے؟

— فائل فوٹو

نئے سال کی آمد پر حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا۔

اس اضافے کے بعدملک میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 106 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

کورونا کی عالمی وبا اورمسلسل مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے پریشان عوام نے اس اضافے پر مایوسی کااظہار کیا اور اسے نئے سال کی آمد پر پیٹرول بم قرار دیا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جنوبی ایشیا اور پاکستان کے پڑوسی ممالک میں پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟ نہیں، تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔


چین:

155.70روپے فی لیٹر


بھارت:

بھارت اس خطے کا ایسا ملک ہے جہاں پیٹرول کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں اور ہر صبح 6 بجے اس کے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں جو کہ ہر شہر میں الگ الگ ہو سکتے ہیں۔ اس عمل کی وجہ سے دنیا میں تیل کی قیمت میں ہونے والا ردوبدل روزانہ بھارت کی مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے ۔

آج یعنی دو جنوری کو بھارت میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت مختلف بڑے شہروں میں کچھ اس طرح سے ہے:

ممبئی: 91.34 روپے فی لیٹر (198.98روپے پاکستانی)

دہلی: 8l.77روپے فی لیٹر(180.11 روپے پاکستانی)

کلکتہ: 85.19روپے فی لیٹر(187.64روپے پاکستانی)

چنائی: 86.51روپے فی لیٹر(190.55روپے پاکستانی)


افغانستان:

81.11روپے فی لیٹر


سری لنکا:

137.81 روپے فی لیٹر


ایران:

9.33 روپے فی لیٹر

نوٹ: یہ تمام قیمتیں پاکستانی روپے میں درج ہیں۔


مزید خبریں :