کورونا سے بچاؤ کیلیے عوامی ہینڈ واشنگ یونٹ سے نلکے اور صابن اسٹینڈ چوری

فیصل آباد میں کورونا وائرس سے بچانے کے لیے یونیسف کے عوامی ہینڈ واشنگ یونٹ سے نلکے اور صابن اسٹینڈ کی چوری شروع ہو گئے ہیں۔ 

فیصل آباد کے شہریوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یونیسف کے مالی تعاون سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی شہر کے عوامی مقامات پر ہینڈ واشنگ یونٹس نصب کر رہی ہے جہاں آنے اور جانے والے شہریوں کو ہاتھ دھونے کے سہولت حاصل ہے۔

یونیسف کی جانب سے پبلک مقامات پر ہاتھ دھونے کے لیے جو انتطامات کیے گئے ہیں اس سے عوام آتے جاتے ہاتھ دھو کر اچھا اور محفوظ محسوس کرتے ہیں۔

ابھی فیصل آباد کے 60 عوامی مقامات پر ہنڈ واشنگ یونٹس کی تنصیب ہونا ہے تاہم افسوسناک پہلو یہ ہے کہ لگائے گئے یونٹس سے پانی کے نل اور صابن سینڈ چوری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں یونیسف کی طرف سے ایس او پیز کے تحت باقاعدہ بیسن اور  ٹوٹیاں لگی ہوئی تھیں لیکن کوئی ٹوٹیاں اتار کر لے گیا ہے۔

شہریوں  نے کہا کہ یہ پبلک ویلفیئر کے لیے لگایا گیا تھا لیکن یہاں حال یہ ہے کہ لوگ ٹوٹیاں اتار کر لے گئے ہیں، ہم اپنا نقصان ہم خود کر رہے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ یونیسف کے مالی تعاون سے عوامی مقامات پر ہینڈ واشنگ یونٹس تو لگائے جا رہے ہیں لیکن ان یونٹس کے استمال اور انہیں محفوظ رکھنے کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کو مؤثر حکمت عملی اپنانی چاہیے۔

مزید خبریں :