کھیل
Time 03 جنوری ، 2021

پاکستانی اسکواڈ میں یاسر شاہ کی جگہ شامل ظفر گوہر کا ٹیسٹ ڈیبیو

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ ظفر گوہر کو شامل کیا ہے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر کو ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے، وہ اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے۔ ظفر گوہر کو ٹیسٹ کیپ قومی ٹیم کے تجربہ کار لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پہنائی۔

پچیس سالہ ظفر گوہر نے 2014 کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اُس سے قبل وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈیبیو کر چکے تھے۔

ظفر گوہر پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیل چکے ہیں، اُنہوں نے یہ میچ 17 نومبر 2015 کو شارجہ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

2019 کے ڈومیسٹک کرکٹ کے سیزن میں ظفر گوہر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کا صلہ اُنہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی صورت میں ملا تھا، اب ظفر گوہر اپنی منزل پانے میں کامیاب ہوئے ہیں جب اُنہیں کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیپ دی گئی۔

اس موقع پر ظفر گوہر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹر بننا اُن کا بچپن کا خواب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت پرجوش ہوں، تین سال سے فرسٹ کلاس کرکٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم ہے۔

مزید خبریں :