کھیل
Time 03 جنوری ، 2021

پاکستان شاہینز کے ہاتھوں نیوزی لینڈ اے کو ذلت آمیز شکست

لنکون: پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ اے کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 101 رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان شاہینز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 231 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ اے کی ٹیم 130 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان شاہینز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 5 وکٹ پر 231 رنز بنائے، حیدر علی نے 64 اور ذیشان ملک نے 54 رنز بنائے۔

حسین طلعت نے 17 گیندوں پرجارحانہ 44 رنز اسکور کیے جبکہ عماد بٹ نے بھی 6 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 25 رنز بنائے۔

232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ اے کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :