کورونا ویکسین کی خوراک لینے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی اہم ہدایت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہےکہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکا ویکسین کی دونوں خوراکیں 21 سے 18 دنوں کے وقفے میں لازمی استعمال کی جانی چاہئیں۔

ڈبلیو ایچ اوکی جانب سے ایک آن لائن نیوز بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے 3 سے 4 ہفتے بعد استعمال کے نتائج سے متعلق ڈیٹا موجود نہیں ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان اس وقت سامنےآیا ہے جب برطانیہ میں اس بات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ پہلی خوراک کے بعد دوسری خوراک دینے میں 12 ہفتوں کی تاخیر کی جائے۔

دوسری جانب سربراہ عالمی ادارہ صحت نے چین پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ چین نے اب تک کورونا کے پھیلاؤ کی ابتداء جاننے کے لیے عالمی مشن کے تمام ارکان کو چین میں داخلے کی اجازت نہیں دی ہے۔

ڈاکٹر ٹیڈروس کا  کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ وائرس کی ابتداء سے متعلق جاننا ڈبلیو ایچ اوکی ترجیح میں شامل ہے۔

مزید خبریں :