کاروبار
Time 06 جنوری ، 2021

مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں مہنگائی کی شرح بلند رہی: اسٹیٹ بینک

مالی سال 2020-21 کی پہلی سہہ ماہی میں مہنگائی کی شرح بلند رہی۔

اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق معیشت مالی سال 21 کی پہلی سہ ماہی میں کووڈ سے قبل کی صورتحال پر واپس لوٹی ہے لیکن مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق بیرونی و مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور خدمات کا شعبہ بھی اچھی پیش رفت کررہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 1.5 فیصد سے 2.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :