15منٹ میں گاڑی سے کورونا ختم کرنے والی ڈیوائس

فائل:فوٹو

کار بنانے والی جاپانی کمپنی ہونڈا نے اپنے صارفین کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے۔

اس نئی ٹیکنالوجی کو کمپنی کی جانب سے کروماسک کا نام دیا گیا ہے جو جاپانی لفظ کار ،کروما اور ماسک کا مرکب ہے۔

کمپنی کے مطابق کروماسک ڈیوائس کو کیبن میں ایئر فلٹر پر لگایا جا سکتا ہے، یہ ڈیوائس 15 منٹ جیسے مختصر وقت کے دوران گاڑی میں گردش کرنے والے 99.8 فیصد کورونا کے وائرل ذرات کو اپنی خاص سطح سے ختم کر سکتی ہے۔

فوٹو:بشکریہ آئی پی سی ڈیجیٹل

کمپنی کا کہنا ہے کہ کروماسک ڈیوائس کی تیاری میں زنک فاسفیٹ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس ڈیوائس کو معیاری ائیر فلٹر پر نصب کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

9000 میل چلنے سے قبل اس ڈیوائس کو تبدیلی کی ضرورت ہوگی جو کہ  عام ائیر فلٹر کی تبدیلی کے مابین تجویز کردہ وقت سے کچھ ہی کم ہے۔

فوٹو:بشکریہ آئی پی سی ڈیجیٹل

کمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجی فی الحال جاپان میں فروخت ہونے والی ہنڈا این ون مائیکروکمپیکٹ گاڑیوں میں دستیاب ہوگی لیکن ہنڈا کمپنی دوسرے ماڈلز کے ورژن میں اس ٹیکنالوجی کو متعارف کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید خبریں :