امیتابھ کی آواز میں کورونا کالر ٹیون پر کیس ہوگیا

گزشتہ سال اکتوبر سے امیتابھ بچن کی آواز میں بھارت بھر میں کورونا کالر ٹیون سنوائی جارہی ہے— فوٹو:فائل

بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کی آواز میں ’کورونا‘ کالر ٹیون کو ہٹانے کیلئے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

بھارت میں کو رونا وائرس کا کیس پہلا کیس جنوری 2020 میں سامنے آیا تھا جس کے بعد سے موبائل فون صارفین تک آگاہی پہچانے کیلئے فون کال سے پہلے کالر ٹیون میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بتائی جارہی ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر سے امیتابھ بچن کی آواز میں بھارت بھر میں کورونا کالر ٹیون سنوائی جارہی ہے جس سے پریشان ہو کر شہری نے دہلی ہائیکورٹ پہنچ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شہری کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ امیتابھ بچن کورونا سے آگاہی تو دے رہے ہیں لیکن وہ خود اپنی فیملی کو کورونا سے نہیں بچا پائے ہیں۔

عدالت نے معاملے پر اب تک کسی فریق کو نوٹس نہیں جاری کیا ہے تاہم سماعت 18 جنوری کو ہوگی۔