کاروبار
Time 09 جنوری ، 2021

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

1300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی اور ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1300 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 1115 روپے کم ہوکر 97 ہزار 136 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی فی اونس قدر 43 ڈالر کمی سے 1850 ڈالر ہے۔



مزید خبریں :