کاروبار
Time 09 جنوری ، 2021

کراچی چیمبرز آف کامرس کی معروف ٹیکسٹائل ملز کے یارڈ کو سِیل کرنےکی مذمت

کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی ) نے  گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے یارڈ کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ یہ یارڈ قانونی طور پر حاصل کیا گیا تھا۔

کراچی چیمبرز آف کامرس کے مطابق پاکستان ریلوے نے عدالتی حکم اور قانونی جواز کے بغیر یارڈ کو سیل کردیا، اس اقدام سےگل احمد ملز کے آپریشن متاثر ہوں گے اور ہزاروں ورکرز کا روزگار داؤ پر لگ گیا ہے۔

کے سی سی آئی نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل اس واقعےکا نوٹس لیں،گل احمد کی انتظامیہ نے یقین دلایا ہےکہ عدالت اس معاملے پر جو بھی فیصلہ دےگی، اس پر عمل کیا جائےگا۔

کراچی چیمبرز کا کہنا ہے کہ اس یقین دہانی کے باوجود یارڈ سےکاٹن کا اسٹاک نکالنے نہ دینا غیر مناسب ہے، کراچی چیمبرز خام مال تک رسائی کے گل احمد کے قانونی مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

مزید خبریں :