کھیل
Time 10 جنوری ، 2021

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا انتخاب آج ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن اور سپلمنٹری میں ڈیل اسٹین کا انتخاب کرلیا۔

جنوبی افریقا کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کے ہوگئے جب کہ اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم میں حسن علی اور ملتان سلطانز نے کرس لن کا انتخاب کرلیا۔۔

لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور سپلیمنٹری مین جو ڈینلی کا انتخاب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ جب کہ  کراچی کنگز نے دینیل کرسچن ، اور محمد نبی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کرلیا۔ 

گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل ،پشاور زلمی نے عماد بٹ ،کوئٹہ گلیڈی ز نے عثمان شنواری کو منتخب کیا۔

سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے چیڈویک والٹن ، دانش عزیز اور محمد الیاس کو پک کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے کیمرن ڈیلپورٹ ، قیس احمد اور عبدالناصر کو چنا۔ 

ملتان سلطانز نے سہیل خان ،صہیب مقصود صہیب اللہ ایڈم لتھ اور محمد رضوان کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے روحیل نذیرریس ٹوپلے اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔

لاہور قلندرز نے ٹام ایبل ذیشان اشرف،سلمان علی اور محمد فیضان کا انتخاب سلور کیٹگری میں کیا جب کہ پشاور زلمی نے ،عمید آصف ،محمد عمران ثاقب مقصود ،محمد عرفان ،محمد عمران اور امام الحق کو پک کیا۔

ایمرجنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم اور احمد سفی ، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی اور محمد عمر لاہور قلندزر نے معاذ خان اور زید عالم پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان جب کہ کراچی کنگز نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔

مزید خبریں :