دنیا
Time 10 جنوری ، 2021

کورونا ویکسین لگوانا اخلاقی ذمہ داری ہے، پوپ فرانسس

ہرکسی کو ویکسین لگوانی چاہیے یہ ایک اخلاقی ذمہ داری اور انتخاب ہے، پوپ فرانسس،فوٹو: فائل

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیتے ہوئے اسے اخلاقی ذمہ داری قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی آئندہ ہفتے کورونا وائرس کی ویکسین لگوائیں گے۔

پوپ نے اپنے معتقدین پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا کی ویکسین لگوائیں تاکہ نہ صرف خود کو بلکہ دیگر افراد کی زندگی کو بھی محفوظ کرسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرکسی کو ویکسین لگوانی چاہیے یہ ایک اخلاقی ذمہ داری اور انتخاب ہے کیونکہ ویکسین نہ لگوا کر آپ نہ صرف اپنی جان سے کھیلیں گے بلکہ دیگر افراد کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالیں گے۔

خیال رہےکہ کورونا وائرس سے شدید متاثرہ یورپی ممالک میں  سے اکثر ممالک نے کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ نے بھی گذشتہ روز کورونا ویکسین لگوالی ہے۔

مزید خبریں :