بھارتی اسٹاک ایکسچینج کے اکاؤنٹ سے اداکارہ کی گلیمرس تصاویر شیئر کردی گئیں

بعدازاں یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا— فوٹو:فائل 

بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس اے) کے آفیشل اکاؤنٹ سے اداکارہ مونی رائے کی گلیمرس تصاویر شیئر کردی گئیں۔

بھارتی اداکار مونی رائے اس وقت خبروں میں آئیں جب بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی گلیمرس تصاویر شیئر کی گئیں۔

اداکارہ کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہفتے کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوش ربا تصویریں ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیگ استعمال کیے گئے تھے۔

— فوٹو: بھارتی میڈیا

بعدازاں یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹا دی گئی اور اس پر معافی مانگتے ہوئے انسانی غلطی قرار دیا گیا۔ 

این ایس اے نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور یہ اکاؤنٹ چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔

اس معذرت کے باوجود بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

خیال رہے ک مونی رائے نے بھارتی ڈرامہ سیریل ’ناگن‘ سے شہرت حاصل کی ہے اور متعدد فلموں میں بھی ادکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید خبریں :