کھیل
Time 10 جنوری ، 2021

کوشش ہوگی اس بار پی ایس ایل کا فائنل جیتیں، سی ای او لاہور قلندرز

لاہور قلندرز کے  چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) عاطف رانا نےکہا ہے کہ جیسے چاہتے تھے ویسے کھلاڑی منتخب کیے، کوشش ہوگی کہ اس بار فائنل جیتیں۔

عاطف راناکا کہنا ہےکہ ورلڈ اسٹار راشد خان پہلے چار پانچ میچزکے لیے دستیاب نہیں ہیں، وہ پاکستان کی کنڈیشنز کو سمجھتے ہیں اُن سے ٹیم کو فائدہ ہوگا،اس بار ٹائٹل جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کہتے ہیں کہ ہم نے اچھے کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم تشکیل دی ہے جب کہ  ملتان سلطانز کے کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ خوش قسمتی سے جوسوچا ہوا تھا وہ ہی پِک ملی۔

خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب آج ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا جس میں پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے مالکان ، عہدیدار اور کوچنگ اسٹاف ڈرافٹ کی تقریب میں شریک ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن اور سپلمنٹری میں ڈیل اسٹین کا انتخاب کرلیا۔

جنوبی افریقا کے بیٹسمین ڈیوڈ ملر پلاٹینم کیٹگری میں پشاور زلمی کے ہوگئے جب کہ اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم میں حسن علی اور ملتان سلطانز نے کرس لن کا انتخاب کرلیا۔

لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور سپلیمنٹری مین جو ڈینلی کا انتخاب کیا۔

ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ جب کہ کراچی کنگز نے دینیل کرسچن ، اور محمد نبی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کرلیا۔

گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل ،پشاور زلمی نے عماد بٹ ،کوئٹہ گلیڈی ز نے عثمان شنواری کو منتخب کیا۔

سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے چیڈویک والٹن ، دانش عزیز اور محمد الیاس کو پک کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے کیمرن ڈیلپورٹ ، قیس احمد اور عبدالناصر کو چنا۔

ملتان سلطانز نے سہیل خان ،صہیب مقصود صہیب اللہ ایڈم لتھ اور محمد رضوان کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے روحیل نذیرریس ٹوپلے اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔

لاہور قلندرز نے ٹام ایبل ذیشان اشرف،سلمان علی اور محمد فیضان کا انتخاب سلور کیٹگری میں کیا جب کہ پشاور زلمی نے ،عمید آصف ،محمد عمران ثاقب مقصود ،محمد عرفان ،محمد عمران اور امام الحق کو پک کیا۔

ایمرجنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم اور احمد سفی ، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی اور محمد عمر لاہور قلندزر نے معاذ خان اور زید عالم پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان جب کہ کراچی کنگز نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔

مزید خبریں :