دنیا
Time 11 جنوری ، 2021

یو این کی جانب سے متنازع قرار دیے گئے علاقے میں امریکی قونصل خانےکی تعمیر

فوٹو: سوشل میڈیا

اقوام متحدہ کی جانب سے متنازع قرار دیے گئے مغربی صحارا کے علاقے میں امریکا نے قونصل خانے کی تعمیر کا آغاز کر دیا۔

امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہےجب مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے ہیں اور اس کے بدلے امریکا نے مراکش کے زیر اثر مغربی صحارا کے علاقے پر اس کا حق تسلیم کیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہےکہ مغربی صحارا میں آزادی کے لیے ریفرنڈم کے پرانے وعدے پر قائم ہیں۔

مزید خبریں :