پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

بلوچستان حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت کردی

بلوچستان حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی صدارتی ریفرنس کی حمایت کردی۔

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے دلائل دیے۔ سماعت کے دوران ایک موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آرٹیکل 226 واضح ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے سوا تمام الیکشن خفیہ ووٹنگ سے ہوں گے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ آرٹیکل 226 کا اطلاق ہر الیکشن پر نہیں ہوتا، قانون کے تحت ہونے والے انتخابات کا باب ہی الگ ہے۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کی صدارتی ریفرنس کی حمایت کردی جبکہ بلوچستان حکومت نے اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

اس سے قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت بھی اوپن بیلٹ پروفاقی حکومت کی حمایت کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :