پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

محمود آباد نالے کے اطراف انسداد تجاوزات آپریشن جاری

کراچی میں محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

آج دسویں روز  بھی نالے پر قائم تجاوزات کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور  متعدد تجاوزات ختم کردی گئیں۔

 پہلے مرحلے میں 30 فیصد سے زائد سافٹ انکروچمنٹ صاف کردی گئی ہے، ہلکی نوعیت کی تجاوزات کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ نالے کے دونوں اطراف راستوں کو ہموار بنایا گیا ہے تاکہ یہاں سے بھاری مشینری اور گاڑیاں با آسانی آگے تک رسائی حاصل کرسکیں۔

محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنےکے لیے تجاوزات کے خاتمے کے اگلے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے اور 80 گھروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع کردیے گئے ہیں۔

کے ایم سی حکا م کا کہناہےکہ ابتدائی طور پر 180دکانیں اور گھر جزوی جب کہ 56 گھر مکمل گراکر 20 فٹ کا نالہ اور دونوں اطراف 12 فٹ کی سڑک بنائی جائے گی۔

خیال رہے کہ بارشوں میں یہ علاقہ ہر سال ڈوب جاتا ہے تاہم آخر یہ آپریشن کس حد تک جائے گا اور کتنا علاقہ کلیئر ہوگا؟ اس حوالے سے سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی کا کہنا ہے کہ تکنیکی سروے کے مطابق کہیں زیادہ تو کہیں کم لیکن تجاوزات صاف ضرور ہوں گی۔

مزید خبریں :