پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

جزائر کے معاملے میں کسی کو مداخلت کی ضرورت نہیں: مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دوسروں کے کاموں میں دخل اندازی کررہی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ مراد سعید نے پارلیمان میں غلط بیانی کی ہے، وفاق پیپلز پارٹی کے بغض میں سندھ اوربلوچستان کے حقوق پربات نہیں کرتا، مراد سعید کا کام کمیونیکیشن کا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو فعال بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مرادسعید سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر بات کریں گے تو بہتر نہیں ہوگا، مراد سعید کہتے ہیں بنڈل جزیرے پر صدر نے درست آرڈیننس جاری کیا، صدر کو اختیار حاصل ہے کہ وہ آرڈیننس جاری کر سکتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کسی صوبائی معاملہ میں مداخلت نہیں کرسکتے ہیں جس کی قانونی اتھارٹی وفاق کے پاس ہوصدر اسی پرآرڈیننس جاری کرسکتے ہیں، غیرضروری بیانات سے صوبائی اور وفاقی حکومت میں تعلقات خراب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ وفاقی وزیر مراد سعید اس آئین کو پڑھ لیں جس پر انہوں نے حلف لیا ہے۔

مزید خبریں :