کھیل
Time 13 جنوری ، 2021

کپتان نے کوہلی اور ڈیویلیئرز کو ’کلین بولڈ‘ کردیا

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان دنیا کے بہترین کپتان قرار  پائے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے سوشل میڈیا پر سروے میں عمران خان، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ کے درمیان مقابلہ تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے سوشل میڈیا پر سروے میں عمران خان، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور آسٹریلوی خاتون کرکٹر میگ لیننگ کے درمیان مقابلہ تھا— فوٹو: آئی سی سی

عوام سے پوچھا گیا کہ چاروں افراد میں سے کس نے قیادت سنبھالنے کے بعد بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

24 گھنٹے میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد شائقین نے عمران خان کو پسندیدہ کپتان قرار دیا۔

عمران خان نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی 46 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں :