پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

پشاور: 5 ماہ بعد بھی بی آر ٹی کی لفٹس فعال نہ ہوسکیں

فائل فوٹو

پشاور میں سڑکوں پر بی آر ٹی بسیں تو چلنے لگیں مگر اسٹیشنز میں نصب لفٹس کو تاحال فعال نہیں بنایا جاسکا جس کے باعث معمر شہریوں اور مریضوں کو بسوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تو ہے ہی مگر لفٹس کی بندش سے خصوصی افراد تو بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے سے ہی قاصر ہیں۔ 

پشاور کے شہری بی آر ٹی سروس سے مستفید ہو تو رہے ہیں مگر لفٹس کی بندش کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کے لیے بسوں تک پہنچنا آسان نہیں جب کہ خصوصی افراد تو لفٹس کے بغیر بی آر ٹی بسوں میں سفر ہی نہیں کر سکتے۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی اسٹیشنز میں نصب لفٹس کے لیے عملہ بھرتی کر لیا گیا ہے اور جلد ہی لفٹس فعال کردی جائیں گی۔

بی آر ٹی سروس منصوبے کا افتتاح 13 اگست 2020 کو ہوا تھا تاہم 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھی 30 اسٹیشنز میں لفٹس تاحال بند پڑی ہیں۔ 

مزید خبریں :