پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کو لوٹنے والا نوسرباز گرفتار

فوٹو: فائل

حافظ آباد میں پولیس وردی میں ملبوس ہو کر شہریوں کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار کی وردی میں ملبوس ہو کر چیکنگ کے بہانے گاڑیوں کو روکتا اور شہریوں سے پیسے لیتا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے پیر کالے شاہ میں کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عمران بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم نے گوجرانوالہ میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

مزید خبریں :