دنیا
Time 14 جنوری ، 2021

ٹرمپ کی امریکیوں سے متحد رہنے اور تشدد سے گریز کی اپیل

دوسرے مواخذے کی کاروائی کا سا منا کرنے والے امریکی صدر ٹرمپ نے امریکیوں سے متحد رہنے اور تشدد سے گریزکی اپیل کی ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ مزید مظاہروں کی رپورٹس پر کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں، عوام تناؤ کم کریں اور جذبات قابو میں رکھیں۔

امریکی صدر نے ویڈیو بیان میں اپنے مواخذے پر کوئی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ تشدد کا کوئی جواز اور کوئی معافی نہیں، گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ پر حملے میں ملوث افراد کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


مزید خبریں :