پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

شہزاد اکبر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب معافی مانگیں یا 50 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب کے الزامات شہزاد اکبرکو فعال کردار نبھانے سے روکنےکی کوشش ہیں، الزامات سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

نوٹس کے مطابق مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر موسوی سے50 فیصد کمیشن مانگنے کا الزام لگایا لہٰذا وہ وکلا کی فیس بھی ادا کریں۔

مزید خبریں :